15 جون 2009 - 19:30

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے بارود سے بھری جیکٹ پہن رکھی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ، جس کی تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ اس نے بارود سے بھری جیکٹ پہن رکھی ہے، ضعیف العمر اور باریش ملزم کا نام بلال بتایا جارہا ہے، ملزم کی جیکٹ سے گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے ہاتھ باندھ کر سخت سکیورٹی میں رکھا ہوا ہے جبکہ جیکٹ اتارنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس کے سینئر افسران تفتیش کررہے ہیں۔